اوکاڑہ(صباح نیوز)قبضہ مافیا کی سرکاری زمینوں پر غیر قانونی کاشتکاری،وزیر اعلی پنجاب سے قبضہ مافیا اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی کاشتکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے مختلف مواضعات میں قیمتی سرکاری اراضی پر بااثر افراد نے گندم کاشت کر رکھی ہے جبکہ متعلقہ ریونیو افسران کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 46/2L میں 2 ایکڑ، چک نمبر 45/2L میں 60 کنال غیر متعروقہ مسلم اراضی، اور چک نمبر 22/4L میں 10 ایکڑ صوبائی حکومت کی زمین پر گندم کاشت کی گئی ہے۔ان معاملات میں مقامی پٹواری کانگو شامل ہیں۔
صداقت پٹواری۔احسن نزیرپٹواری کانگو حاجی نزیر کی خاموشی اور مبینہ ملی بھگت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریونیو سرکل سٹی 2 میں بھی صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین پر گندم کاشت کی گئی ہے ،مقامی شہریوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اوکاڑہ، اے ڈی سی آر اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ریونیو اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری زمینوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کروایا جائے۔اہلِ علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کروائیں اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ سرکاری زمینوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔