نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے گفتگو، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوے سے پیر کو گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے دولت مشترکہ کی سیکرٹری کو جلد از جلد پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ سیکرٹری جنرل نے نائب وزیراعظم اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا جو انہیں سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کرنے میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرنے کی منتظر ہیں