اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہاہے کہ محمود الحسن چوھدری کی تحریک آزادی کشمیر،سیاسی ،سماجی اور دینی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں،زمانہ طالب علمی سے اسلامی تحریک سے وابستہ ہوئے اور پوری زندگی اللہ کے دین کے قیام اور قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے وقف رکھی، محمود الحسن چوھدری اسلامی جمعیت طلبہ سے لے کر جماعت اسلامی کی مختلف ذمہ داریوں پر رہے اور اپنی ذمہ داری احسن انداز سے ادا کی،
ان کی رحلت سے جماعت اسلامی کاہی نہیں پوری خطے کا نقصان ہوا ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے محمود الحسن چوھدری کے ہم زلف مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ فاضل سے ان کی رہائش گاہ پر تعزت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کے اس غم میں ہم برابرکے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ محمودالحسن چوھدری کو جنت الفروس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او رلواحقین کو صبردے ۔