اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ((ن)کے راہنما، سینیٹ کی مجلس قائمہ ہائوسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ کا ریکارڈ ترسیلات زر بھجوانے پربیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، مارچ2025 میں ریکارڈ4.1ارب ڈالر بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی ملک دشمن کال ہمیشہ کے لئے دفن کردی ہے ، ایک ماہ میں تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر بھجوا کر اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،
سمندر پار پاکستانیز نے مجموعی طورپر 28 ارب ڈالر ترسیلات بھجوا کر بانی پی ٹی آئی کی ترسیلات نہ بھجوانے کے کال مسترد کرنے کا پیغام دیا ہے ،بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے کنونشن کا انعقاد حکومت کی طرف سے ان کی خدمت کا اعتراف اور سہولیات کی فراہمی کے تاریخی اقدامات کا آغاز ہے ،نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تمام وعدے پورے کررہی ہے ،ریکارڈ ترسیلات بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی ملک دشمن سوچ کے ساتھ نہیں۔