ملائیشین ایئر لائن کا پاکستان کیلئے پروازوں کا اعلان

 کراچی (صباح نیوز)ملائیشیا کی لو کاسٹ ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں سی ای او ایئر ایشیا ایکس، بنیامین اسماعیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔بنیامین اسماعیل نے بتایا کہ ایئر ایشیا ایکس 30 مئی سے پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔

ایئر ایشیا ایکس کوالالمپور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ بن یامین نے کہا کہ 30مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی۔سی ای او ایئرایشیا ایکس نے کہا کہ ایئر لائن کا ہدف کراچی کوالالمپور روٹ پر سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے ،کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی ۔