پاکستان کے سمندروں میں ترکیہ تیل کی تلاش کرے گا،ترک وزیر توانائی

اسلام آباد(صباح نیوز) ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بائراکتر نے کہا ے کہ پاکستان کے سمندروں میں ترکیہ تیل کی تلاش کرے گاترکیہ نے بیرون ملک تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کی طرف ایک نیا کامیاب قدم اٹھایا ہے۔ اس بار ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ ایک نیا تعاون قائم کیا ہے۔ترکش پیٹرولیم کارپوریشن  ترکش پیٹرولیم اور پاکستان کی تین قومی تیل کمپنیاں 40 آف شور بلاکس کے لئے پاکستان کے ٹینڈر کے لئے مشترکہ بولی جمع کرائیں گی۔ مشترکہ بولی کے معاہدے کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بائراکترنے اسلام آباد میں منعقد پاکستان انویسٹمنٹ منرلز فورم  میں خطاب کرتے ہوئے کہا، یہ قدم ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ رشتے  کو مزید گہرا کرے گا اور علاقائی توانائی کی سلامتی کے حوالے سے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔پاکستان انویسٹمنٹ منرلز فورم میںوزیر بائراکتر نے پہلی با  شرکت کی۔ وزیر بائراکٹر نے کہا کہ ترکیہ نے جدید اور موثر کان کنی پر توجہ مرکوز کی ہے اور یہ کہ کان کنی میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ماحولیاتی طور پر حساس، محفوظ اور مقامی شراکت بہت اہم ہے۔بائراکتر کی پاکستانی وزرا کے ساتھ ملاقات  فورم کے بعد بائراکتر نے پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں ۔مشترکہ بولی کا معاہدہ  فورم  میں، ترکش پیٹرولیم اور پاکستان کی قومی تیل کمپنیوں ماری انرجی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے درمیان ایک مشترکہ بولی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک وزیرلپرسلان بائراکتر نے کہا کہ یہ قدم ترکیہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں اہم شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا اور علاقائی توانائی کی سلامتی کے حوالے سے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ مجھے امید ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔” 40 بلاکس کے لئے  ٹینڈرپاکستان 30 جون 2025 کو کل 40 آف شور ایکسپلوریشن بلاکس کے لیے ٹینڈر کرے گا جن میں سے 14 مکران آف شور بیسن اور 26 انڈس آف شور بیسن میں ہیں۔ اسلام آباد انویسٹمنٹ منرلز فورم  میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر لپرسلان بائراکتر سے خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  بائراکتر نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سے بھی ملاقات کی ۔