محمود الحسن چو ہدری مرحوم کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان

کوٹلی ،گواں(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی محمود الحسن   چو ہدری مرحوم کے ادہورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی،محمود الحسن  چو ہدری کی سیاسی مذہبی اور تحریک آزادی کشمیرکے لیے کی جانے والی خدمات تادیر یاد رکھی جائیںگی،محمود الحسن کے خاندان اوراہل علاقہ جماعت اسلامی  کا ساتھ دیں ،محمو دالحسن   چو ہدری نے  زندگی بھر  فریضہ اقامت دین اور قرآن کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی جدوجہد کی ،

ان خیالات کااظہارانھوں نے گواں میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمودا لحسن   چو ہدری کے تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد اور دیگر قائدین  نے خطاب کیا،محمود الحسن چو ہدری  جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ،سیکرٹری جنرل کوٹلی بار کے صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ جامعات پنجاب کے ناظم رہے ،محمود الحسن چو ہدری نے زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت سے اپنے سیاسی کیریئر کاآغاز کیا ،محمود الحسن   چو ہدری کی اہلیہ ممبر اسمبلی رہی ہیں  اس دورانیے میں بھی عوام کی خدمت کی اور  تحریک آزادی میںکردار ادا کیا۔