برمنگھم (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی عید کی نماز پر عائد کی گی پابندیوں کے خلاف برطانیہ میں کشمیری جماعتوں کے مشرتکہ پلیٹ فارم کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہر ہ اور مارچ کیا گیا مودی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں عید کی نماز پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت کی گی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر راجہ فہیم کیانی، جنرل سکریڑی انعام الحق، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلی مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ بھارت کی نام کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم ،دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے مودی کے ناپاک عزائم خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں،مودی کے کالے قوانین کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتے ،بھارت نے عید پڑھنے پابندی لگا کر ثابت ہے کہ بھارت کس قدرخائف ہے کہ عید کی نماز پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دیتا ایسے اقدامات سے کشمیریوں کے شدید رعمل اور تحریک آزادی کشمیر کو مذیت تقویت ملے گی۔ احتجاجی مظاہرے سے صاحبزادہ فاروق القادری، ڈاکٹر خرم بشیر، چوہدری واجد برکی، سابق کونسلر راجہ شوکت خان، چوہدری منظور حسین۔ چوہدری شاہنواز، چوہدری اکرام الحق،غضنفر محمود،حافظ نثار احمد، افتخار جگنو اور دیگر سیاسی سماجی رہنمائوں نے خطاب کیا ۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کیا جائے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے ،دس لاکھ بھارتی فوج کو کشمیر سے نکالا جائے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کے ظلم اوربربریت کو روکا جائے ،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر توجہ دی جائے، خطے میں امن کا واحد حل اور راستہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور منگوں کے مطابق حل کیا جائے، بھارت امن اور مذاکرات کا راستہ ختیارکرے۔
