شیریز باربی کیو اینڈ فیملی ریسٹورانٹ شہریوں کے لئے غیر محفوظ بن گیا، کھانا کھانے کے لئے آنے والوں کو وٹے کھانے پڑگئے

صادق آباد(صباح نیوز)شیریز باربی کیو اینڈ فیملی ریسٹورانٹ شہریوں کے لئے غیر محفوظ بن گیا، کھانا کھانے کے لئے آنے والوں کو وٹے کھانے پڑگئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الطفر کے موقع پر صادق آباد کے مشہور ریسٹورانٹ شیریز باربی کیو اینڈ فیملی ریسٹورا نٹ پر انوکھا واقعہ پیش آیا۔جونہی ایک خاندان کھانا کھانے کے لئے اوپن جگہ میں آکر بیٹھا تو گرینری سے بنی باڑ کے دوسری جانب سے وٹوں کی بارش ہوگئی جن میں سے ایک خاندان کے سربراہ کے کندھے پر بھی لگا تاہم باقی کسی اور کونہیں لگا۔

اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے ریسٹورانٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا تاہم ریسٹورانٹ انتظامیہ آئیں، بائیں،شائیں ہی کرتی رہی اور اس سے زیادہ کچھ نہ کرسکی۔ دوسری جانب ریسٹورانٹ انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لئے جھولے لگا کر 50روپے فیس بھی وصول کی جارہی ہے ۔ خود کار جھولے نصب کئے گئے ہیں اور کوئی ایساجھولا نہیں جو بجلی پر چلتا ہواور انتظامیہ کی اس پر بجلی خرچ ہوتی ہو۔ شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد رشد اقبال اوردیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔