لاہو ر(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرکزی امور کمیٹی برائے بلوچستان کے آن لائن اجلاس سے خطاب کیا اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،مولانا عبد الحق ہاشمی، سید فراست عل شاہ ،زاہد اختر بلوچ نے شرکت کی لیاقت بلوچ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14اپریل کو بلوچستان قومی کانفرنس جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقد ہوگی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے اس قومی کانفرنس کے دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنا لانگ مارچ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں اور وفاقی صوبائی حکومت اور سیکورٹی فورسز لاپتہ افراد کو بازیاب کریں اور سیاسی کارکنوں اور خواتین کو رہا کیا جائے ،
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی سستی ہونے کے حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوامی مسائل پر14 روزی دھرنا عوام کیلئے ریلیف بن رہا ہے دھرنے کے موقع پر حکومت اور دھرنا مذاکراتی کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدہ پر مکمل عمل ہونا باقی ہے،بجلی سستی ہونا اور آئی پی پیز کی لوٹ مارسے تحفظ دھرنا اور عوام کی بڑی کامیابی ہے لیاقت بلوچ نے کہا جماعت اسلامی بجلی سستی تیل گیس سستی کرانے اور ان پر ٹیکسز کے ناجائز ٹیرف سے نجات دلانے اور کرپٹ طرزِ حکمرانی کی وجہ سے مفت خور عیاش مافیا سے نجات کیلئے اپنی جہدوجہد تیزکرے گی