لاہور،پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ پی ایس ایل میجز کے پیش نظر لاہور میں اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل شدہ تدریسی اوقات کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تبدیلی شدہ تدریسی اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ، شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا۔ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے ان 50 اسکولز کے اوقات تدریسی اب صبح 7 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔ فیصلے کا اطلاق ایونٹ کے اختتام تک تمام سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔