بلوچستان کی 14 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کی 14 رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب کوئٹہ میں ہوئی ، گورنر بلوچستان سیدظہور احمد آغا نے ارکان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔حلف اٹھانے والوں میں ظہور بلیدی سردار صالح بھوتانی ، سردار عبدالرحمن کھیتران بی اے پی کے نوابزادہ طارق مگسی ، نور محمد ، ڈوھٹر، اکبر آسکانی خان ، لہڑی، سکندر عمرانی ، بی این پی عوامی کے اسد بلوچ، سید احسان شاہ نے حلف اٹھایا۔ پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مریی، مبین خلیجی کابینہ کا حصہ ہیں۔ کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہوں گے۔