اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لئے ایک تیز رفتار منصوبے کی منظوری دی جس میں مینجمنٹ کنٹرول کے ساتھ 51-100فیصد حصص کی ڈی انوسٹمنٹ بھی شامل ہے۔
نائب وزیر اعظم نے پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا تاکہ اس کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے اور قومی خزانے پر مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔