نیامے(صباح نیوز) افریقی ملک نائیجرکی ایک مسجد میں دہشت گردوں کے حملے سے، 44 افراد شہیدجبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ دیہی قصبے کوکورو میںپیش آیا جہاں ایک مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے نمازیوں کوگھیرکرنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 44 افراد شہید جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کے لئے موجود تھے۔سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں مزید بتایا گیاکہ دہشت گردوں نے بازاراورگھروں کوبھی نذرآتش کردیا۔نمازیوں کی شہادت کے اس افسوسناک واقعہ پر نائیجرحکومت کی جانب سے ملک میں 3 روزکے سوگ کااعلان کیا گیاہے۔
وزارت داخلہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔خیال رہے کہ نائیجر، مالی اور برکینا فاسو سے ملحقہ سرحد پر واقع ابان کور نامی دیہات میں واقع مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا جس سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔