چاغی(صباح نیوز)ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے ضلع چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے 4 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ چاغی لیویز کے 4 اہلکاروں سے شرپسندوں نے اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد ڈی جی بلوچستان لیویز نیچاروں لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ غفلت برتنے والے لیویز کے خلاف تادیبی قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔
