غزہ (صباح نیوز) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد شہید اور11 زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہداء اور زخمیوں کی یومیہ شماریاتی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں 8شہداء (7شہدا ملبے سے نکالے گئے، 1زخمیوں میں سے دم توڑ گیا) اور 11زخمی پہنچے ہیں۔
کئی متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور راستوں میں موجود ہیں، جہاں امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک48,405فلسطینی شہید اور 111,835زخمی ہو چکے ہیں۔