گجرت(صباح نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت پر اسلامی جمعیت طلبہ کے مشکور ہیں۔ ٹرمپ، بائیڈن اور نیتن یاہو سن لیں غزہ میں اسرائیل کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہم کسی صورت غزہ سے دستبردار ہوں گے نا یہاں سے کہیں اور جائیں گے۔ اسرائیل کو مجبوراً مذاکرات کی میز پر بیٹھنا اور غزہ سے نکلنا پڑا۔ اسرائیل طاقت کے بل بوتے پر ایک قیدی کو بھی رہا نہ کراسکا۔ جب تک ابو عبیدہ نے ان کی رہائی کا اعلان نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع ارکان کے انٹرنیشنل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد قدومی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بدترین شکست کھاگیا ہے۔ اسرائیل کیخلاف مزاحمت حماس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اسرائیل نے ہمارے معصوم بچوں کو بے دردی کیساتھ شہید کیا۔ آج امریکہ اور برطانیہ میں غیر مسلم حکمراں امریکی مظالم سراپا احتجاج ہیں، وظ اسرائیل کی مذمت کرتے اور فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔ حماس نے اسرائیلی فوج اور اُس کی عسکری قوت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اسرائیل کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ پاکستان کی عوام اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کا حمایت پر شکریہ اداکرتے ہیں۔اجتماع عام سے فلسطین،بنگلہ دیش،انڈونیشیاء،افغانستان ترکیہ وفود نے بھی خطاب کیا۔