ایف بی آر میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کیبڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کا ایک افسر شامل  ہے،ایف بی آر کے افسران کے تبادلے کے  نوٹی فیکشن کے مطابق گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی تعینات  ہوئے ہیں ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات ہوئے ہیں۔