لاپتہ افراد کمیشن کے نامزد سربراہ جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے

لاہور(صباح نیوز) لاپتہ افراد کمیشن کے نامزد سربراہ جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے۔جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج شام لاہور میں ادا کی جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی)ملک جاوید اقبال نے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کو جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو 2011 میں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔