نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں جاری مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ سے ہلاکتیں 15 تک پہنچ گئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کمبھ میلے میں بھگدڑمچنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے چند دن پہلیکمبھ میلے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے تباہی مچادی،واقعہ 2 گیس سلنڈروں کے پھٹنے سے پیش آیا،آگ خیموں تک پھیل گئی، جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔کمبھ میلہ ہرتین برس بعد دریائوں کے کنارے واقع چار شہروں میں سے کسی ایک میں ہوتا ہے، میلہ ہر 12 برس بعد پریاگ راج میں ہوتا ہے جس کا پرانا نام ا لہٰ آباد ہے۔
![](https://sabahnews.net/wp-content/uploads/2025/01/00-1.jpg)