ایرانی وزیر خارجہ کا 8سال بعد افغانستان کا دورہ، طالبان حکام سے ملاقاتیں

کابل(صباح نیوز) افغانستان اور ایران کے درمیان سفارتی محاذ پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے 8سال بعد افغانستان کا دورہ کیا۔ کابل میں طالبان حکام سے ملاقاتیں کیں۔  ایران میں افغان پناہ گزینوں اور دونوں ملکوں میں پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دریائے ہلمند کے پانی سے متعلق معاہدے پر عمل یقینی بنانے پرزور دیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے کہا کہ 35لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات کر رہے ہیں، افغان طالبان نے کہا کہ افغانیوں کو ایران میں پھانسی دینے سے ہمارے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوتا ہے۔