ٹرمپ لالچ کی وجہ سے انسانیت کو مٹا دیں گے،صدرکولمبیا

بگوٹا(صباح نیوز)کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے امریکہ کو جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت میں کسی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا، ٹرمپ لالچ کی وجہ سے انسانیت کو مٹا دیں گے ۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کی حکومت کو دھمکی دی کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن سے بھری دو امریکی پروازوں کو کولمبیا میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر پابندیاں عائد کریں گے۔۔کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات معطل ہوئے تو غیر قانونی سرگرمیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

پیٹرو نے ٹرمپ کے خلاف اپنی شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ امریکہ کے صدر کی امیگریشن پالیسیوں کو پسند نہیں کرتے اور ان کے خلاف لڑیں گے۔پیٹرو ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ ٹرمپ لالچ کی وجہ سے انسانیت کو مٹا دیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی صدر کولمبیا کے شہریوں کو کم تر نسل سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا تھا کہ کولمبیا کو امریکہ پر غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور اس کے نتیجے میں کولمبیا پر 25 فیصد ٹیرف، سفری پابندیاں اور سرکاری حکام کے ویزوں کی منسوخی جیسے اقدامات کئے  جا سکتے ہیں