اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں ایف سی کے دس جوان شہیدہوئے ہیں ۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم اپنے الگ الگ بیانات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے شہید جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔ صدر اور وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔