ساموا (صبا ح نیوز)نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون اینا تھانڈی موراکا سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون کو سراہا اور پاکستان کی تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اور نائب وزیر موراکا نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قیادت کی سطح پر باقاعدہ شمولیت اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا