کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں پٹرول بم حملہ کرکے ثابت کیا کہ وہ قوم کی خیر خواہ نہیں غلط بیانی کرکے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے پٹرولیم کی قیمتوںو مہنگائی کا دیگر ممالک سے موازنہ کرنے والے وہاں فی کس آمدنی ،عوام کو ملنے والی سہولیات روزگار کا بھی موازنہ کریں حکومت نے معیشت سمیت سب کچھ آئی ایم ایف کے حوالے کرکے قوم کو معاشی غلام بنا دیا آئی ایم ایف کے سودی قرضوں سے آج تک کسی قوم نے ترقی نہیں کی بلکہ معاشی غلام بن کر معیشت تباہ ہوئی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی لوٹ مار ،سابقہ وموجودہ حکومت کی مجرمانہ خاموشی ،بدترین مہنگائی ،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی وسودی نظام نے ملک کو بیڑہ غرق اورعوام کا ستیانازکر دیا ۔قرضوں پرقرضے لیے جارہے ہیں سود پر سوددیا جارہا ہے بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کی حالت روزبروزخراب ہورہی ہے ۔
ہر روزاشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے معیشت آئی ایم ایف کے ملازمین کے حوالے کرکے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم نے قوم کو بیٹرہ غرق کر دیا۔اپوزیشن بھی حکومت کے جرائم میں برابرکے شریک ہیں سودی بجٹ اپوزیشن کے تعاون سے پاس کیا گیا جو لمحہ فکریہ ہے یوٹیلٹی اسٹور جس سے غریب عوام کو کچھ ریلیف ملتا تھا وہ بھی عوام سے چھین لیا گیا نوجوان مایوسی کا شکار اور مستقبل سے ناامیدہے سودی قرضوں ،بے روزگاری،مہنگائی میںڈیڑھ سے دو سو فیصد اضافہ ہوا۔ کرپشن کا بازارگرم ہے ملک دشمن قوتیں یہی چاہتی ہے کہ ملک میں کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ عوام کا پوچھنے والا کوئی نہ ہو اور ملک قرضوں میں ڈوبارہے عوام کا حل دیانت دار قیادت اور لوٹ مار سے پاک حکومت ہے جو جماعت اسلامی قائم کرسکتی ہے کروڑوں نوکریاں دینے والے اب عوام سے روزگارچھین رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے عوام الناس نوجوانوں سمیت ہر طبقہ کو ملکر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہو گا۔ جماعت اسلامی کا بدترین مہنگائی ،آئی ایم ایف کی غلامی اور بے روزگاری کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ملک کی معیشت،سیاست اور نظریہ پر مغربی ایجنٹ اورظالم سرمایہ دار و جاگیردار ہر طرح سے حملہ آور ہورہے ہیں اور یہ کھیل گزشتہ کئی دہائیوں سے کھیلا جارہا ہے۔
حکمرانوں کے آشیر بادسے ہماری معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قبضہ میں ہے۔ امیر امیر ترین بن چکے اور غریب غریب ترین ہو گئے۔ یہ نظام جاری رہا تو نوجوان مزید بے روزگار ہوں گے، غربت بڑھے گی ، مگر جو طبقہ پہلے اربوں میں کھیل رہا ہے اس کی دولت میں مزید اضافہ ہو گا