کاشتکارگندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے صحت مند بیج اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں،وزیر زراعت پنجاب


سرگودھا(صباح نیوز )صوبائی وزیر زراعت پنجاب حسین جہانزیب گردیزی نے گندم کے کاشتکاروں کو امدادی قیمت میں اضافہ کی نوید کے ساتھ ان پر زور دیا ہے کہ وہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے صحت مند بیج اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بردار کے خوشحال پاکستان کے وڑن کو حقیقت بنایا جا سکے.

وہ محکمہ زراعت پنجاب اور نجی کھاد و زرعی ادویات کمپنی کی شراکت سے مقامی تقریب ہال میں گندم کے کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے گئے-

صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے مذید کہا کہ گندم کی پیداوار میں خود کفالت اور اناج میں دیگر ممالک پر انحصار ختم کرنے کے لئے زیادہ سے گندم اور دیگر اناج کی پیداوار بڑھائی جائے جس سے کسان خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتا ہے خوشحال کسان ملکی ترقی کا ضامن ہے حکومت پنجاب گندم کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کی ترغیبات اور سہولیات کو مقصد امسال گندم کے 2 کروڑ20 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کے ہدف کو یقینی بنانا ہے.

وزیر زراعت نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وڑن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں زرعی اجناس کی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت12ارب59 کروڑ روپے کی لاگت سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت رواں سال گندم کی منظورشدہ اقسام کے10لاکھ بیگ سبسڈی پر فراہم کئے جارہے ہیں اور مجموعی طور پر1کروڑ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جا رہا ہے۔کاشتکاروں میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لئے نمائشی پلاٹ، سیمینارز اور یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2021-22 کے دوران اس منصوبہ کے تحت گندم کی مشینی کاشت کے فروغ کے لئے 50 فیصد سبسڈی پر 1 ارب روپے سے زیادہ کی جدید زرعی مشینری سمیت دیگر زرعی فوائد فراہم کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کاشت کار گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات مطابق متناسب کھادوں کے استعمال اور سرٹیفائیڈ بیجوں کے استعمال کریں تاکہ گندم کی گزشتہ سال سے زیادہ پیداوار حاصل کی جائے انھوں نے مذید زور دیا کہ گندم کی کاشت ترجیحا یکم نومبر سے 10 دسمبر تک مکمل کر لیں۔

اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کاشتکاروں میں کسان کارڈتقسیم کئے اور بتایا کہ”کسان کارڈ” کے اجراکا انقلابی پروگرام شروع کیا گیاہے جس کے ذریعے تمام سبسڈیز کو کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست کاشتکاروں کے اکاونٹ میں منتقل کی جا رہی ہیں۔اب تک 5 لاکھ 84 ہزار سے زائد کاشتکار خود کو کسان کارڈ کے حصول کے لئے رجسٹرڈ کروا چکے ہیں جبکہ کسانوں کی رجسٹریشن کا 10 لاکھ کا ہدف مکمل کہا جائے گا۔

اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلدکسان کارڈ کی رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی براہ راست ا ن کے اکاو نٹ میں منتقلی سے کاشتکار بروقت زرعی الات خرید سکیں اور سبسڈی کا بروقت حصول کر کے اہم فصلوں کے پیداواری اہداف کو یقینی بنایا جا سکے۔۔