وفاقی حکومت کو احساس ہے کہ جب تک گوادر کے مقامی لو گوں کے مسائل حل نہیں ہونگے گوادر ترقی نہیں کریگا،وفاقی وزیر اسد عمر


کوئٹہ ( صباح نیوز )وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کے مابین یہاں ہونے والی  ملاقات میں بلوچستان کی ترقی کے وفاقی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل فنڈز کے بروقت اجراء اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کے موثر میکینزم کے قیام سے اتفاق کرتے ہوئے  صوبے کے دیرینہ ترقیاتی مسائل کے دیرپا حل کے لیا وفاقی اور صوباء حکومت کے ساتھ ملکر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے

جبکہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے وفاقی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پیکج کی پیش رفت کے جائیزہ کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جلد اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو گا ملاقات میں وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال رکن صوباء اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط اور سیکر یٹری خزانہ عبدالرحمان بزدار بھی موجود تھے گوادر میں پانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو احساس ہے کہ جب تک گوادر کے مقامی لو گوں کے مسائل نہیں ہونگے گوادر ترقی نہیں کریگا

انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے بلوچستان میں انفرا سٹریکچر ،سولر اور ایل این جی کے زیر تکمیل منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ صوباء حکومت کے اشتراک سے ڈیموں اورروڈ انفرا سٹریکچر کے منصو بوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا وفاقی وزیر نے پلاننگ کمیشن اور این ایچ اے میں بلوچستان کے ممبر کی تعیناتی کا بھی یقین دلایا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلء بلوچستان نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں بلوچستان پر ہیں اگر بلوچستان کا احساس محرومی دور نہ کیا گیا تو ملک دشمن قوتوں کو منفی پر پیگنڈہ کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر بلوچستان کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور موجودہ دور میں و فاق اور صوبے کے روابط مزید مضبوط ہونگے جسکے مثبت اثرات ترقیاتی عمل پر مرتب ہو نگے وزیراعلء نے کہا کہ وفاقی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے اور انکی مو ثر مانیٹرنگ کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے بلوچستان کے محب وطن لوگ محبت کرتے ہیں اور ہم وزیراعظم کو بلوچستان کے ڈویڑنوں کے دورے کرنے کی دعوت دینگے تاکہ وہ براہ راست صوبے کے عوام سے مل سکیں اس موقع پر رکن صوباء اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کی شمولیت کے لیے ہم بروقت پوری تیاری کے ساتھ آئینگے

ملاقات کے دوران چیف سیکریٹری نے کہا کہ صوبے کو پٹ فیڈر کنال اور کیرتھر کنال کی کم استعداد کے باعث ارسا معاہدے کے تحت اپنے حصہ کا 6000 کیوسک پانی نہیں مل رہا لہذا اگر کچھی کنال کو پٹ فیڈر کنال سے منسلک کر دیا جائے تو یہ مسلئہ حل ہو سکتا ہے اور ابتداء جائیزہ کے مطابق یہ منصوبہ کم لاگت اور قلیل مدت میں مکمل ہو سکتا ہے اجلاس میں چیف سیکریٹری کی تجویز سے اتفاق کرتے ہو? منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا ملاقات میں ایم 8 آواران نال کے لنک روڈز کے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا۔