” آؤ مل کر گلشن کو گلشن بنائیں کہ تحت ” گلشن ٹاؤن اور ہیلپ ان نیڈ کے درمیان یادداشت پر دستخط

 کراچی(صباح نیوز) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو گلشن بنانے کا جو عہد کیا تھا اور اس کیلئے گزشتہ ایک سال سے زاد عرصے سے محنت کر رہے تھی اس کے ثمرات بتدریج نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ ہیلپ ان نیڈ کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ ایک مثبت اور بہتر مستقبل کی جانب پیش قدمی ہے جس سے گلشن اقبال کے رہائشی طویل عرصے تک مستفید ہوسکیں گے ،کوشاں ہیں کہ دستیاب وسائل کے ساتھ  پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے مسائل دور کئے جائیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم سی گلشن اور ہیلپ ان نیڈ کے درمیان باہمی تعاون کی  یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر آئیڈیاز اور امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس میں اربن فوریسٹ کے قیام، فینسنگ اور موسم دوست درخت لگانے کے حوالی  سے بہتری لانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر مزیدکہا کہ ماحولیاتی چیلنجز  سخت ہوگئے ہیں  ہریالی کو  فروغ دیکرماحولیاتی مسائل سے کسی حد تک نمٹا جاسکتا ہے، کراچی کے نجی اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ساتھ شامل کرکے شجرکاری کررہے ہیں تاکہ نسلوں کو صحت بخش ماحول میسر آسکے  سی ای او ہیلپ ان نیڈ محمد حامد خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ادارے کا جال پورے پاکستان میں ہے اور کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے بہت سے پائلٹ پروجیکٹس انجام دئیے جاچکے ہیں اور اب گلشن اقبال ٹاؤن میں بھی بہترین اقدامات کر کے اسے سر سبز وشاداب بنائیں گے  چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کے ہریالی کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمیں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی کیونکہ وہ مستقبل کی فکر کرنے والے ہیں اور یہ فکر رکھتے ہیں کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیسے کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ٹیم بھی وژن رکھنے والی ہے ،ہماری کوشش ہوگی کہ اس سلسلے میں اپنی اس شراکت کو اور مضبوط کریں اور ہریالی اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے نئے سے نئے آئیڈیاز پر عمل درآمد کریں ۔ اس موقع پر پارکس کمیٹی کے چیئرمین آصف عبدالکریم ، ڈائریکٹر پارکس غلام رسول ، ڈپٹی ڈائیریکٹر پارکس راشد فیاض اور ہیلپ ان نیڈ کے ممبر سعد شاہ بھی موجود تھے۔۔