میرانشاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں دھماکا خیز مواد سے لڑکیوں کے سکول کی عمارت تباہ کردی گئی۔
میر علی کے گاؤں زیرکی میں دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو رات گئے دھماکے سے اڑایا۔پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کی عمارت اور قریبی گھر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔