لاہور میں فائرنگ سے ایک شخص قتل


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں موہنی روڈ پر فائرنگ کر کے پینتالیس سالہ شاہد حسین کو ٹارگٹ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد حسین بلال کے نام سے ہوئی۔جسکو موہنی روڈ چوک پرچہرے پرگولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق قاتل موقعہ سے فرار ہوگئے۔مقتول کی لاش ڈیڑھ گھنٹہ تک چوک میں بے یارومددگار پڑی رہی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے محرکات جاننے اور ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیم تیارتشکیل دیدی گئی ۔