ساہیوال (صباح نیوز)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتا ل کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتا ل کا دعویٰ ہے کہ بچے جھلسنے سے نہیں بلکہ پری میچور ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
ریسکیو 1122کے مطابق وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ہسپتا ل عملے اور گارڈ نے بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ آگ سے وارڈ میں موجود سارا سامان جل گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کر لی، اس کے علاوہ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔