کراچی(صباح نیوز)حکومت کی جانب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار ی آسانی کی پالیسی کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی اور کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 47200پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب62فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں186.74پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس47032.44پوائنٹس سے بڑھ کر47219.18پوائنٹس ہو گیا اسی طرح72.86پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18274.34پوائنٹس سے بڑھ کر18347.20پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32053.55پوائنٹس سے بڑھ کر32194.03پوائنٹس پرجا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب69کروڑ47لاکھ62ہزار410روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب56ارب12کروڑ85لاکھ23ہزار55روپے سے بڑھ کر80کھرب90ارب82کروڑ32لاکھ85ہزار465روپے ہو گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے56کروڑ19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ5لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام8کروڑ10لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم3کروڑ3لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ65لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 2کروڑ10لاکھ اور ایزگارڈ نائن1کروڑ86لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میض کے حصص میں250.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت9750.00روپے ہو گئی اسی طرح140.96روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5995.98روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت500.00روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت20000.00روپے ہوگئی اسی طرح100.09روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت گھٹ کر2649.90روپے پر آ گئی ۔