9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں لیکن کے پی میں قبول ہیں، ایمل ولی

پشاور(صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ9مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999دفعہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔