نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کا اہم اجلاس، گندم بحران سمیت دیگر امور پر غور

لاہور (صباح نیوز)لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری بحران پر اپنی صوبائی حکومت کی ترجیحات اور پالیسی سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد کی صورتحال کے علاوہ 11 مئی کو ہونے والے جنرل کونسل اجلاس کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے  فیصلے کے بعد کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب، پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز، صوبائی راناثنااللہ کے علاوہ سینئر رہنما ایازصادق، اعظم تارڑ، سعد رفیق بھی شریک تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت اس میگا اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کسی بھی سیاسی اثر کی پرواہ کیے بغیر بلاامتیاز کارروائی کریں۔