بیکن ہاؤس سکول آئی نائن کیمپس کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد (صباح نیوز) بیکن ہائوس سکول آئی نائن کیمپس کے 40 رکنی طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ  پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے ۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وفد نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔