پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہے


 لکی مروت(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، تاہم شیر افضل مروت بال بال بچ گئے۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد کیلئے سفر کر رہے تھے کہ ایم 14 موٹر وے پر گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔تاہم حادثے میں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر محفوظ رہے اور وہ دوسری گاڑی میں سوار ہو کر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔