نیپراترمیمی بل منظور ، اوور بلنگ پر 3 سال سزا ہوگی


اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

وزارتِ توانائی کے مطابق قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دی۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا۔اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔ذرائع نیپرا کے مطابق ایف آئی اے کی بلاوجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لئے رولز تبدیل کئے گئے۔ ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا، افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔