وفاقی وزیرداخلہ کا لاہور اور کراچی میں ایک ،ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان


 اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں ایک،ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کے لیے کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا ، اس سے شہریوں کے لئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔