وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجن نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور باہمی اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے ۔