جسٹن ٹروڈو کی ایک تقریب میں موجودگی کے دوران خالصتان کے نعرے


نئی دہلی:کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  کی ایک تقریب میں موجودگی کے دوران خالصتان کے نعرے لگنے پر بھارتی حکومت سخت ناراض ہوگئی ہے ۔ بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں کینیڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج  کیا گیا بھارتی وزارت خارجہ  کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کینیڈین سفارتکار سے اس حوالے سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، ساتھ ہی اس عمل پر شدید تشویش کا ابھی اظہار کر دیا ہے۔اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے اس عمل پر شدید تشویش اور احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ کینیڈا میں علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور تشدد کو جو سیاسی جگہ دی گئی ہے۔ ان کے مسلسل تاثرات نہ صرف ہندوستان-کینیڈا تعلقات کو متاثر کرتے ہیں بلکہ کینیڈا میں تشدد اور جرائم کے ماحول کو اس کے اپنے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل 28 اپریل کو خالصہ ڈے کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کی تھی جہاں پر پرو خالصتان تحریک کے نعرے سنے جا سکتے تھے۔تقریب میں جسٹن ٹروڈو پنجابی بولتے رہے اور انہوں نے سکھوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی آزادی کا تحفظ کریں گے۔