متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی


دبئی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات میں کل شام سے  جمعرات  تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی۔

مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔