کوئٹہ میں بم دھماکا،2پولیس اہلکارزخمی


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع منیر مینگل روڈ پر پولیس اہلکار بائیک پر گشت کررہے تھے اوربم دھماکا ہوا جس کے نتیجے  میں 2اہلکار زخمی ہو گئے،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بم دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔