اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی ،ملاقات میں عمران خان نے ان کے سامنے رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام اور وژن کا خاکہ پیش کیا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے عدل وانصاف اور ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ۖپوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔ نبی کریمۖ پوری انسانیت کیلئے سراپا رحمت ہیں، عدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کا مقصد اسلامی تشخص اور سنت کو روشناس کرانا ہے۔ اتھارٹی اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا بھر کے سکالرز کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی بنائے گی۔نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے ا سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم کو فروغ دیں گے۔ نوجوان نسل کی تربیت کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کا مقصد اسلامی تشخص اور سنت کو روشناس کرانا ہے۔وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سفیروں کے خیالات بھی سنے۔ وزیراعظم نے اسلامی ممالک میں علما اور اکیڈمی کے تعلقات پر بھی زور دیا۔ اسلامی ممالک کے سفیروں کی اتھارٹی کے قیام پر وزیر اعظم کے اقدام کی تعریف ہے۔