حیدرآباد،تین پولیس مقابلے ،2ڈاکوہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار


حیدرآباد (صباح نیوز)حیدرآباد میں 10 گھنٹے کے دوران 3 پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بدین چالی کے قریب پولیس مقابلے میں آئس ڈیلر ہلاک ہوا، ہلاک ملزم سے اسلحہ اور آئس برآمد ہوئی۔ گوٹھ ادو جتوئی کے قریب دوسرے مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔