سانگھڑ: ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کرگئے

سانگھڑ:(صباح نیوز)سانگھڑ کے گاؤں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو الٹی،بخار  اور ڈائیریا کی شکایت پر  اسپتال لایا گیا تھا، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کیمطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سِیل کردیا ہے