غزہ پر ایٹمی حملے کرکے ہیروشیما اور ناگاساکی بنادینا چاہیے،معتصب امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن(صباح نیوز)معتصب امریکی ری پبلکن رکن کانگریس نے غزہ پر ایٹمی حملے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے غزہ کو ہیروشیما اور ناگاساکی بنادینا چاہیے۔ کا نفرت انگیز  بیان دے دیا۔ امریکی ری پبلکن رکن کانگریس ٹم والبرگ کا نفرت انگیز بیان میں کہنا تھا کہ یہ جو بائیڈن کی سوچ ہے کہ ہمیں غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے، میرا نہیں خیال ہمیں ایسا کرنا چاہیے، غزہ میں امداد پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ سب جلد ختم ہونا چاہیے۔ اسرائیل کی امداد پر توجہ دینی ہو گی کیونکہ اسرائیل دنیا میں امریکا کا واحد مخلص دوست ہے۔امریکی ریپبلکن کانگریس کے تبصرے پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔