اسلا م آباد(صباح نیوز)اطلاعات ونشریات کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرفیصل جاویدخان نے کہاہے کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چھ ماہ میں ریکارڈبرآمدات ہوئی ہیں۔
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ہماری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ایک ارب بیس کروڑ ڈالرسے ز ائدرہیں جوکہ مالی سال دوہزارانیس۔بیس کی اسی مدت کے دوران پچانوے کروڑنوے لاکھ ڈالرتھیں۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ رواں مالی سال کے دوران برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے۔
فیصل جاویدخان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی کی رفتارمیں اضافہ کیاجاسکے۔