پولیس خود محفوظ نہیں تو عوام کی حفاظت کیسے ممکن ہوسکے گی؟ایمل ولی


پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ الیکشن سے قابل دہشتگردی کے واقعات قابل تشویش ہیں ،پولیس خود محفوظ نہیں تو عوام کی حفاظت کیسے ممکن ہوسکے گی؟۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس تھانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت افسوسناک ہے، الیکشن سے محض چند دن قبل ایسے واقعات انتہائی قابلِ تشویش ہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کو ہر صورت روکنا اور عوام کو تحفظ کا احساس دینا ہوگا، ہم پھر دہراتے ہیں ذمے دار وہ لوگ ہیں جو دہشت گردوں کی دوبارہ آبادکاری میں ملوث ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ حکومت اور ادارے سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس کون لے کر آیا، موجودہ حالات کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف آج تک کیا کارروائی ہوئی۔انہوںنے کہا کہ جب تک سہولت کاروں کو نشانِ عبرت نہیں بنایا جائے گا واقعات رونما ہوتے رہیں گے، شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔