چوہدری پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل

راولپنڈی(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پرہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی جنہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی)منتقل کردیا گیا۔

پرویز الٰہی کوسخت سکیورٹی میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، آر آئی سی میں پرویز الٰہی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے آر آئی سی میں ان کا تھیلیم ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کلیئر آیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی  کاطبی معائنہ جیل ہسپتا ل میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا