پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلی جی بی خالد خورشید تاحیات نااہل قرار

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو پارٹی صدارت سے تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا، خالد خورشید الیکشن اب نہیں لڑسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی پارٹی صدارت کا فیصلہ سنادیا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلی کو تاحیات نااہل قرار دیدیا۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دیا،زبانی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے سنادیا ہے،جس کا تفصلی فیصلہ 2 روز بعد جاری ہوگا